ایران کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں، امریکی وزیرِ جنگ

image

امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن کھلا رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملے ختم نہیں کیے گئے اور ضرورت پڑنے پر دوبارہ مسلح کارروائی کی جاسکتی ہے۔

وسکونسن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے آبنائے ہرمز پر مکمل امریکی کنٹرول اور تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ کیا۔

امریکی وزیرِ جنگ کے مطابق ایران کے خلاف معاشی دباؤ بھی مؤثر ثابت ہورہا ہے اور سخت معاشی پابندیاں تہران کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس مذاکرات کی میز پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

پیٹ ہیگسیتھ نے واضح کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف حملے بند نہیں کیے تاہم مستقبل میں ضرورت کے مطابق مزید مسلح کارروائی کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے حالیہ دنوں میں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ کو آگاہ کیا کہ فی الحال ایران کے خلاف مزید امریکی حملوں کا امکان نہیں۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے ایران کے خلاف حکمتِ عملی میں فوجی کارروائی کے بجائے معاشی پابندیوں اور دیگر ذرائع سے دباؤ بڑھانے پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔

مارکو روبیو کے مطابق امریکا اس وقت ایران پر دباؤ ڈالنے کے دیگر طریقوں پر توجہ دے رہا ہے، جن میں رواں ہفتے اعلان کی گئی نئی پابندیوں کی مہم بھی شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US