نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 162 ہوگئیں، 579 سے زائد لاپتا

image

نیپال کے ضلع راسووا میں سیلابی ریلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی جبکہ 579 سیاح تاحال لاپتا ہیں۔نیپالی حکام کے مطابق لاپتا افراد میں 400 سے زائد غیر ملکی شہری شامل ہیں، جن میں بھارتی، امریکی، آسٹریلوی، برطانوی، کینیڈین، ملائیشین اور یوکرینی شہری بھی شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت کے علاقے گیرونگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 558 افراد لاپتا ہیں جن میں 260 غیر ملکی شامل ہیں، جبکہ 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سیلاب اور مٹی کے تودوں سے سرحدی علاقوں میں گھروں، سڑکوں اور بجلی کے منصوبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US