بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں ایک دو انجن والا اطالوی ساختہ 'ٹیکنام' تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ اور انسٹرکٹر دونوں ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے پرواز بھری تھی اور تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر ٹریننگ سینٹر واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔
حادثے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آسکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔