ٹرمپ کا نیا اقدام، جھیل اونٹاریو کا نام ’’جھیل امریکا‘‘ رکھنے کا حکم

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’’جھیل امریکا‘‘ رکھنے کا حکم دے دیا۔

ٹرمپ نے صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کو وفاقی جغرافیائی ناموں کے نظام میں جھیل کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ جھیل اونٹاریو امریکا کی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے درمیان واقع ہے۔

ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ جھیل اور خلیج کے نام تبدیل کیے جاچکے ہیں اب ممکن ہے سمندروں کے نام بھی تبدیل کردیے جائیں۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارت اور ٹیرف کے معاملے پر کشیدگی جاری ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جھیل اونٹاریو کا نام دونوں ممالک کی موجودہ ریاستی حیثیت سے بھی پرانا ہے اور یہ ہمیشہ جھیل اونٹاریو ہی رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US