دعوت ملی تو مکہ معاہدے میں شمولیت پر مثبت غور کریں گے، بنگلادیشی وزیرِ خارجہ

image

بنگلادیش کے وزیرِ خارجہ خلیل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اگر مکہ معاہدے کے رکن ممالک کی جانب سے شمولیت کی باضابطہ دعوت ملی تو بنگلادیش اس پر مثبت انداز میں غور کرے گا۔

پارلیمنٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش مکہ معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے، تاہم اس میں شمولیت کا حتمی فیصلہ رکن ممالک کی خواہش اور دعوت سے مشروط ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مکہ معاہدہ مسلم دنیا کے دفاع کا ایک باہمی طریقہ کار ہے اور یہ تمام مسلم ممالک کا نجی و باہمی معاملہ ہے، اس لیے اس پر کسی بھی غیر متعلقہ فریق کو تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔

ان کے مطابق مکہ معاہدے میں مزید مسلم ممالک کی شمولیت عالمی مسلم برادری کے اجتماعی دفاع اور سلامتی کے لیے ایک انتہائی اہم اور مؤثر اقدام ثابت ہوسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US