نیپال: سیلاب سے ہلاک خاتون کی لاش سے سونے کی بالیاں چرانے والے 2 افراد گرفتار

image

نیپال میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور 450 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ چین اور نیپال کے سرحدی علاقے سے 1500 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

اس انسانی المیے کے دوران سوشل میڈیا پر ایک انتہائی افسوسناک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دریا کے کنارے دو افراد نے ڈنڈے کی مدد سے پانی میں تیرتی ہوئی ایک خاتون کی لاش کو روکا اور اس کے کانوں میں موجود سونے کی بالیاں اتار لیں۔

اس دل دہلا دینے والے واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US