ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ولی عہد ہاکون نئے بادشاہ بن گئے

image

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں اوسلو کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے، جہاں وہ 17 اگست سے داخل تھے۔

شاہی محل کی جانب سے ان کی وفات کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا ہے۔

شاہ ہیرالڈ پنجم نے 1991ء میں ناروے کی مسندِ اقتدار سنبھالی تھی اور وہ تین دہائیوں سے زائد عرصے تک مملکت کے سربراہ رہے۔

اپنی سادگی، عوام دوست انداز اور اصلاح پسند سوچ کی بدولت وہ نارویجن عوام میں بے حد مقبول تھے۔

ان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے اور ولی عہد ہاکون نے ناروے کے نئے بادشاہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US