امریکی پابندیاں بے اثر بنانے کی تیاری، ایران نے معاشی حکمت عملی بدل دی

image

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے صدر مسعود پزشکیان کو امریکی معاشی دباؤ اور پابندیوں سے نمٹنے کیلئے مزاحمتی معیشت کی پالیسی اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے قومی اتحاد مضبوط بنانے، مہنگائی کم کرنے، مقامی پیداوار بڑھانے، درآمدات کم کرنے اور ڈالر پر انحصار بتدریج ختم کرنے پر زور دیا۔ ایران کی معیشت اس وقت امریکی پابندیوں اور جنگ کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مشکل معاشی حالات میں عوام کی ضروریات پوری کرنے پر صدر پزشکیان کی حکومت کو سراہا۔

ایران نے نئی امریکی اقتصادی پابندیوں کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے دیگر ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کریں۔

دوسری جانب صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے بتایا کہ عبوری معاہدے کے دوران ایران نے تقریباً 9 کروڑ بیرل تیل فروخت کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US