جعلی لائسنس کیس: 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 معطل

image

وفاقی حکومت نے جعلی لائسنس کے الزامات پر 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ جبکہ 33 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیے۔

وزارت دفاع کے تحریری جواب کے مطابق پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کے معاملے پر برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے باعث اگست 2020 سے دسمبر 2024 تک قومی ایئرلائن کو 200 ارب روپے کے محصولات کا نقصان ہوا۔

جواب میں بتایا گیا کہ پی آئی اے برطانیہ کی منافع بخش مارکیٹ سے محروم رہی، جس کا فائدہ امارات، قطر ایئرویز، اتحاد، برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک کو ہوا۔

وفاقی کابینہ نے معاملے پر وزیر دفاع کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US