ایران امریکا معاہدے کی امید، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام

image

ایران امریکا معاہدے کی امید اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے مجموعی طور پر استحکام رہا اور مارکیٹ بڑی کریکشن سے محفوظ رہی۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں نے یومیہ بنیادوں پر شیئرز کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ چار سیشنز میں 100 انڈیکس 530 پوائنٹس، یعنی 0.3 فیصد بڑھ کر 177,696 پوائنٹس پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 178,650 جبکہ کم ترین سطح 176,577 پوائنٹس رہی۔ مارکیٹ میں ریکوری کے باعث سرمایہ کاروں کو ہفتے کے دوران 2 ارب 42 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب اوسط یومیہ تجارتی حجم 15.7 فیصد کمی کے بعد 71 کروڑ 27 لاکھ شیئرز رہا، جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 13.8 فیصد کم ہوکر 12 کروڑ 74 لاکھ ڈالر رہی۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت 2 ارب 42 کروڑ روپے اضافے سے 19 ہزار 885 ارب روپے ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US