فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، دفاعی خود انحصاری پر زور

image

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعی صنعتی کمپلیکس پی او ایف واہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی سطح پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیت، برآمدی امکانات اور دفاعی صنعتی بنیاد مضبوط بنانے میں کردار پر بریفنگ دی گئی۔

انہیں پی او ایف کو کارپوریٹ ادارے میں تبدیل کرنے، مقامی تیاری اور اپ گریڈیشن کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو نئے صنعتی پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں، جن سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔

فیلڈ مارشل نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US