کراچی: ڈیفنس اپارٹمنٹ میں 2 خواتین کا جھگڑا، تشدد کی ویڈیو وائرل

image

کراچی کے علاقے ڈیفنس، خیابانِ بخاری کے ایک اپارٹمنٹ میں دو خواتین کے درمیان جھگڑے اور مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متاثرہ خاتون نور العین نے مبینہ تشدد کے بعد ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جبکہ متاثرہ خاندان کی جانب سے تھانہ درخشاں میں درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق واقعے کی انکوائری میرٹ پر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بہن بھائی اپنی والدہ کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے، جہاں تین افراد کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون کو دوسری خاتون پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس کے ہاتھ میں ورزش کے لیے استعمال ہونے والا لوہے کا ڈمبل بھی موجود ہے۔ فوٹیج میں ایک پولیس اہلکار کو متاثرہ خاتون کے ساتھ موجود شخص کو دھکے دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US