نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے نئے کارکردگی قوانین 2026 نافذ کر کے ضابطہ جاتی نظام کو مزید سخت کر دیا ہے۔
ان نئے ریگولیشنز کے تحت 2005 کے تقریباً دو دہائی پرانے فریم ورک کو ختم کر کے زیادہ جامع اور قابلِ پیمائش نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
نئے ضوابط کے تحت اب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو محض روایتی معیار کے بجائے بجلی کی فراہمی کے قابلِ اعتماد نظام، صارفین کو خدمات کی بہتری، سرمائے کی فراہمی، تحفظ اور جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال پر بھی جواب دہ بنایا جائے گا۔
نیپرا کے اس قدم کا مقصد ملک میں بجلی کی تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے۔