پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی قبل از وقت 1200 ارب روپے کے قرض کی ادائیگی

image

پاکستان نے 1200 ارب روپے کے قرض کی مقررہ مدت سے پہلے ادائیگی کردی ہے، جو ملک کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے۔

اس تازہ ترین ادائیگی کے بعد مقررہ مدت سے پہلے ادا کیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم بڑھ کر 5920 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق اس اقدام کو فعال قرض مینجمنٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ اس سے ری فنانسنگ کا خطرہ اور مستقبل میں ادائیگیوں کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگا، جبکہ سرکاری مالیات میں بہتری آئے گی اور ملکی معیشت کے لیے زیادہ مالی گنجائش پیدا ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US