بی آئی ایس پی کے ایندھن اخراجات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش، کروڑوں روپے کا بوجھ

image

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی بیوروکریسی نے گزشتہ 5 برسوں کے دوران سرکاری گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کا 8 لاکھ 10 ہزار لیٹر سے زائد ایندھن استعمال کیا ہے۔

پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ادارے کے زیر استعمال گاڑیوں کی کل تعداد 75 ہے، جن میں سے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں 28، پنجاب میں 12، سندھ میں 17، خیبر پختونخواہ میں 7، بلوچستان میں 6، جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 گاڑیاں زیر استعمال ہیں۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 برسوں کے دوران اسلام آباد ریجن کی گاڑیوں نے سب سے زیادہ 4 لاکھ 2 ہزار 400 لیٹر ايندھن خرچ کیا۔

اسی عرصے میں سندھ ریجن کی گاڑیوں کا فیول استعمال 1 لاکھ 82 ہزار 850 لیٹر اور پنجاب ریجن کی گاڑیوں کا فیول استعمال 1 لاکھ 788 لیٹر رہا، جس سے قومی خزانے پر کروڑوں روپے کا بوجھ پڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US