پشاور: پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے فوکل پرسن کا رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، 8 فیڈرز زبردستی آن

image

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الٰہی کی ہدایت پر ان کے فوکل پرسن نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر متعدد فیڈرز زبردستی آن کروا دیے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق عملے کو ڈرایا دھمکایا گیا اور اس دوران پیسکو اہلکار سے بدتمیزی بھی کی گئی۔ ترجمان کے مطابق زبردستی آن کروائے گئے فیڈرز میں یکہ توت، چنہ ڈاک، سوڑیزی بالا، قلندر بابا، اخون آباد، جمیل چوک، چیئرمین آفس اور شلوازن فیڈرز شامل ہیں۔

پیسکو ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کے 80 فیصد فیڈرز ہائی لاسز کی زمرے میں آتے ہیں، جہاں بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قانون کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان ہائی لاسز فیڈرز پر زبردستی بجلی کی فراہمی بحال کرنے سے نہ صرف ادارے کے مالی نقصانات میں اضافہ ہوگا بلکہ نظام کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US