مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے ٹنل 2 کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوچ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام متاثرین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نزدیک واقع اسپتال منتقل کردیا۔