نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور مواصلاتی راستے دو روز میں بحال کرنے کا اعلان

image

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے خطے میں انٹرنیٹ سروسز اور اہم مواصلاتی راستوں کو اگلے دو ایام میں بحال کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

مرکزی ایوان صحافت کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام داخلی اور خارجی راستے اگلے دو دنوں میں ٹریفک اور عام آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھول دیے جائیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ خطے میں انٹرنیٹ کی فراہمی مرحلہ وار بنیادوں پر شروع کی جائے گی، جس کے ابتدائی مرحلے میں طالب علموں اور تعلیمی نظام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کے لیے سروسز آئندہ دو روز میں بحال کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی دو روز قبل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایوان سے 30 ووٹ حاصل کر کے ریاست کے 17ویں وزیراعظم کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US