ہر شعبے میں کرپشن، لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو دھرنا دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

image

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اقدامات حقیقی کے بجائے محض نمائشی ہیں جبکہ ملک کے ہر شعبے میں کرپشن کا راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی بھرمار سے غریب اور تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے کیونکہ انکم ٹیکس کا سارا بوجھ صرف ملازمت پیشہ افراد پر ڈالا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بگڑ رہی ہے، دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور مایوسی کے باعث نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر دھرنا دیا جائے گا، اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US