ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

image

ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج 31 اگست کو استنبول میں ہوگا۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ و دفاع اور اعلیٰ عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال، مشترکہ دفاع، دفاعی صنعت، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور تینوں ممالک کی افواج کے درمیان عملی تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی، مشترکہ پیداوار، تحقیق و ترقی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تمام فریقین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ استنبول اجلاس کو اس معاہدے کو عملی شکل دینے اور مستقل تعاون کا لائحہ عمل مرتب کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US