آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بحالی شروع، مختلف اضلاع میں سروس کھول دی گئی

image

محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے وادی میں آج سے مرحلہ وار انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیلم اور حویلی کہوٹہ میں انٹرنیٹ مکمل بحال کردیا گیا جبکہ میرپور اور بھمبر میں ڈی ایس ایل سروس بحال کردی گئی ہے۔

جہلم ویلی، باغ، دھیرکوٹ اور کوٹلی میں فی الحال صرف تعلیمی اداروں اور بینکوں کے لیے وائٹ لسٹڈ ڈی ایس ایل سروس بحال کی گئی ہے۔

پونچھ ڈویژن کے راولاکوٹ اور سدھنوتی میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہے گی۔ وائٹ لسٹڈ اداروں کے سربراہان کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ انٹرنیٹ قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US