بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

image

بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ جبکہ بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US