عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور خطے میں کشیدگی کے باعث پاکستان کا تیل درآمدی بل جولائی میں 1.28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے باعث گزشتہ 6 ماہ کے دوران فوسل فیول درآمد کرنے والے ممالک پر مجموعی طور پر 330 ارب ڈالر کا اضافی مالی بوجھ پڑا۔
رپورٹ کے مطابق یورپی یونین پر سب سے زیادہ 78 ارب ڈالر، چین پر 35 ارب ڈالر اور بھارت پر 22 ارب ڈالر کا اضافی بوجھ پڑا۔