گلیشیئر پگھلنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

image

گرمی اور 31 اگست سے 4 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، اپر و لوئر کوہستان اور مانسہرہ کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا۔

حکام کو گلیشیئر جھیلوں کی نگرانی، بروقت وارننگ اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ممکنہ گلاف کے خطرے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حساس مقامات پر انخلا کی مشقیں اور محفوظ مقامات تیار رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US