سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات، حکومت نے تمام جماعتوں سے نام مانگ لیے

image

حکومت نے سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کے نام مانگ لیے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی، جبکہ نام موصول ہوتے ہی کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

قومی اسمبلی نے گزشتہ جمعہ کو سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی قرارداد منظور کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US