پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچ گئی ہے جہاں وہ ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔
دورے کے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان واحد یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جبکہ چار میچوں پر مشتمل یوتھ ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔
مہمان ٹیم ہیڈ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں آج اپنے پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔