ٹرائی نیشن سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد

image

ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دینے والی قومی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث آئی سی سی نے میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا، جس پر میچ ریفری جیف کرو نے جرمانہ عائد کیا۔ کپتان شاہین آفریدی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کا 326 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں قبل حاصل کرکے ٹرائی نیشن سیریز جیتی تھی۔ فخر زمان نے 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US