پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عاکف جاوید پی سی بی پوڈکاسٹ کی تازہ ترین قسط میں مہمان بنے ہیں، جو پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔
25 سالہ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے عاکف جاوید نے حال ہی میں ملتان میں نیشنل چیمپئنز کپ میں شرکت کی اور وہ این سی اے باؤلرز ڈیولپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلے کا بھی حصہ رہے ہیں۔
عاکف جاوید مارچ 2025ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر کے 7 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جبکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے 31 فرسٹ کلاس، 40 لسٹ اے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنی تیز رفتار باؤلنگ اور باؤنس سے متاثر کرتے آئے ہیں۔
عاکف جاوید ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پانچ سیزنز میں چار مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں اور حالیہ سیزن میں رنر اپ ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کا اہم حصہ رہتے ہوئے 12 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جبکہ وہ ایشین گیمز 2026ء کے لیے بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاکف جاوید نے این سی اے باؤلرز ڈیولپمنٹ کیمپ میں اپنے سیکھنے کے تجربات، نیوزی لینڈ کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کی یادوں، اپنے ابتدائی ترغیب اور لیدر بال کرکٹ کے آغاز سمیت ایچ بی ایل پی ایس ایل کے حالیہ ایڈیشن میں گلین میکسویل کے ساتھ کھیلنے کے تجربات کا ذکر کیا ہے۔