ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، مسعود پزشکیان

image

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کرغزستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں لیکن کسی بھی جارحیت کے سامنے خاموش نہیں رہے گا اور ہر جارح کو فیصلہ کن جواب دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں عدم استحکام اور بے امنی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور اس سے تمام ممالک کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی، اس لیے علاقائی سلامتی اور معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی بیانیہ مسلط کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں یہ اجلاس انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقاتیں علاقائی سلامتی، معاشی اور سیاسی امور کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گی اور ان سے تمام ممالک کے لیے مثبت و سازگار نتائج سامنے آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US