مانسہرہ: موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی پر آئرش سیاح لاپتا، تلاش جاری

image

مانسہرہ میں 13,500 فٹ بلند موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی پر آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی سیاح الیگزینڈر پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق الیگزینڈر اپنے ایک غیر ملکی دوست کے ہمراہ این او سی حاصل کیے بغیر چوٹی کی پیمائش کے لیے گیا تھا۔

واپسی کے سفر کے دوران دونوں دوستوں نے الگ الگ نیچے اترنے کی شرط لگائی جس کے بعد الیگزینڈر راستے سے بھٹک کر لاپتا ہوگیا۔

واقعہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاپتا سیاح کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US