ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا حکم

image

ثالثی عدالت نے بھارت کو کشمیر میں پن بجلی منصوبوں پر کام روکنے اور پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مکمل طور پر نافذالعمل ہے اور بھارت کے پاس اسے معطل یا ختم کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا۔

فیصلے کے مطابق عالمی بینک کے مقرر کردہ غیر جانب دار ماہر جولائی 2027 تک فیصلہ کریں گے کہ ہمالیائی خطے میں زیرِ تعمیر پن بجلی منصوبے سندھ طاس معاہدے کے مطابق ہیں یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US