وزیراعظم شہباز شریف کا بشکیک میں شاندار استقبال، ایس سی او اجلاس اور ورلڈ نومیڈ گیمز میں شرکت کریں گے

image

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے ہیں۔

ماناس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین عدیل بیک قاسم علیوف نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس اور ایس سی او پلس اجلاس سے خطاب کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

علاوہ ازیں، وہ ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماؤں اور کرغزستان کے صدر صدار ژاپاروف سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ پر گفتگو کی جائے گی۔

وفاقی وزراء جام کمال خان، علیم خان اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US