اسلام آباد میں پہلی مینہارٹ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مین ڈرا کے مقابلے جاری

image

اسلام آباد میں واقع پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں پہلی مینہارٹ گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مین ڈرا کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں ملک بھر سے 400 سے زائد نامور کھلاڑی 11 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں مردوں اور خواتین کے سنگلز و ڈبلز، جونیئر کیٹیگریز اور ماسٹرز ایونٹس شامل ہیں، جبکہ کامیاب کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے کا نقد انعام تقسیم کیا جائے گا۔ بارش کے باعث متاثر ہونے والے مقابلے موسم بہتر ہوتے ہی دوبارہ شروع کر دیے گئے۔

ایونٹ کے پہلے مرحلے میں محمد شعیب، احمد نائل قریشی، ابوبکر طلحہ، حسن عثمانی، عبدالباسط، سمیع زیب خان اور جابر علی نے مینز سنگلز کے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ جبکہ بوائز 18 اینڈ انڈر کیٹیگری میں حمزہ حسین، ریان خلیل، احمد فرید یاور، محمد حسن، رازق سلطان، انعام قادر اور عبدالباسط نے کامیابی حاصل کی

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ایونٹ سے ٹینس کے معیار میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے پاکستان میں ٹینس کی ترقی کے لیے اس قومی ایونٹ کی سرپرستی کرنے پر مینہارٹ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر محمد یوسف گنڈاپور اور ان کے ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US