سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی: بین الاقوامی ثالثی عدالت میں بھارت کا موقف رد

image

بین الاقوامی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سے متعلق بھارت کا موقف رد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی ریاست محض سیاسی حالات یا اپنی مرضی کی بنیاد پر بین الاقوامی معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا "Abeyance" میں نہیں رکھ سکتی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے صرف اپنی پسند کے فوائد حاصل نہیں کر سکتا، بلکہ اسے دوسرے فریق کے حقوق اور معاہدے میں طے شدہ ڈیزائن کی حدود، شفافیت اور تنازعات کے حل کے طریقہ کار کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔

عدالتی فیصلے کے تحت بھارت کے رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر عبوری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور حتمی فیصلے تک اس کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے موقف کے مطابق وہ بھارت کے معاہدے کے عین مطابق پن بجلی منصوبوں کی مخالفت نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کی ترقی میں حائل ہونا چاہتا ہے، بلکہ اس کا نکتہ نظر صرف یہ ہے کہ تمام منصوبے طے شدہ تکنیکی و قانونی حدود اور شفافیت کے دائرے میں رہ کر مکمل کیے جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US