سی ایس ایس تحریری امتحانات کا نتیجہ جاری، 17 ہزار 351 امیدواروں میں سے صرف 476 کامیاب

image

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کانتیجہ جاری کردیا۔

ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا۔

سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں17 ہزار 351 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے صرف 476 امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کیا ہے۔

تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والوں میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں۔

ایف سی پی ایس کے مطابق کامیاب امیدواروں کے میڈیکل اور سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور زبانی امتحان کاشیڈول جلد جاری ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US