نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں سپن ڈیولپمنٹ کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
چیمپئنز ون ڈے کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سپنرز کو اس پانچ روزہ کیمپ کے لیے خصوصی طور پر این سی اے مدعو کیا گیا ہے۔
کیمپ کے دوران این سی اے اور قومی ٹیم کے کوچز مشترکہ طور پر سپنرز کی رہنمائی کریں گے۔
فاسٹ بولرز کے کیمپ کی طرز پر اس کیمپ میں بھی سپنرز کی تکنیک، باولنگ سکلز اور فارم میں مزید بہتری لانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔