سندھ کابینہ کا الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس مراعات میں توسیع کا فیصلہ

image

کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں رعایت کے پیکیج کی منظوری دے دی جبکہ مراعات میں مزید 2 سال کی توسیع کردی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے اور غیر تجارتی گاڑیوں کا سالانہ موٹر وہیکل ٹیکس 500 روپے برقرار رہے گا۔

الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر 500 روپے ایک مرتبہ تاحیات ٹیکس عائد ہوگا، جبکہ 2000 سی سی یا اس سے زائد کی الیکٹرک گاڑیوں پر 5 ہزار روپے لگژری ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ مراعات 29 مئی 2028 تک جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US