زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے ون ڈے دورے کے لیے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان

image

لیبوشین باہرنیشنل سلیکشن پینل (این ایس پی) نے رواں ماہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی چھ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بھارت کے دورے کے لیے 'آسٹریلیا اے' کے چار روزہ اور ایک روزہ اسکواڈز کا بھی چیف سلیکٹر جارج بیلی کی جانب سے جائزہ لے کر اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے حالیہ دوروں سے باہر رہنے کے بعد سینئر کھلاڑی مچل مارش، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تاہم مسلسل خراب فارم کی وجہ سے مارنس لیبوشین کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

نوجوان بلے باز اولیور پیک اور آل راؤنڈر جوئل ڈیوس کو حالیہ انٹرنیشنل ڈیبیو میں بہترین کارکردگی کا صلہ دیتے ہوئے اسکواڈ کا حصہ برقرار رکھا گیا ہے۔

اسٹار فاسٹ باؤلرز پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک اکتوبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے مرحلے میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ آئندہ سال افریقی خطے میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

دوسری جانب، پڈوچیری میں انڈیا 'اے' کے خلاف دو چار روزہ اور تین ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے 'آسٹریلیا اے' اسکواڈز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اس دورے کو ایشیائی حالات میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقبل کی سیریز کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف اکتوبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان آنے والے ہفتوں میں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US