سندھ کے عوام کو نقشوں یا سیاسی بیانات سے تقسیم نہیں کیا جا سکتا، ندا کھوڑو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ندا کھوڑو نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی آئینی شناخت کسی انتظامی فائل تک محدود نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ پاکستان کے خلاف نہیں، بلکہ قیامِ پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے والا پہلا صوبہ ہے، اور 1943ء کی تاریخی سندھ اسمبلی کی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیادی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔

ندا کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ کاغذ پر نقشے بنائے جا سکتے ہیں، سیاسی بیانات اور پریس کانفرنسز کی جا سکتی ہیں، لیکن ان تمام اقدامات سے سندھ کے عوام کے دلوں کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔ سندھ کی شناخت عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے انتظامی فیصلوں، کسی نقشے یا سیاسی بیان تک محدود یا تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ سندھ ہمیشہ اپنی صوبائی خودمختاری اور آئینی شناخت کا دفاع کرتا رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US