پیٹرولیم لیوی کے خلاف ہڑتال: کراچی میں 3 ستمبر کو تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے

image

کراچی کے تاجر رہنما عتیق میر اور کراچی تاجر اتحاد کے جنرل سیکریٹری منہاج گلفام نے اعلان کیا ہے کہ 3 ستمبر کو شہر بھر کی تمام مارکیٹیں بشمول موبائل اور الیکٹرانک مارکیٹس مکمل طور پر بند رہیں گی۔

یہ فیصلہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو دی گئی ملک گیر پرامن ہڑتال کی کال کی حمایت میں کیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ عوام کو ریلیف نہ ملنے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر بازاروں، سڑکوں اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ تک پھیلایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US