ملک معاشی ابتری کا شکار، بنا تیاری صوبوں کی بات کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

image

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید معاشی ابتری کا شکار ہے، جبکہ بنا کسی تیاری اور مناسب موقع کے صوبوں کے حوالے سے گفتگو کی جا رہی ہے۔

آئینی ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کی تھی، تاہم 28ویں ترمیم میں ان کی جماعت کی جانب سے پیش کردہ 6 تجاویز کو شامل کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US