ظلم برداشت سے باہر ہوگیا، خاموش نہیں رہ سکتے، حافظ نعیم

image

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اب برداشت سے باہر ہوگیا ہے اور اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔

وزراء ٹیکسوں کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبوری کا اظہار کرتے ہیں، حالانکہ آئی ایم ایف کی دلدل سے نکلنے کا متبادل حل موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سرکاری حکام 1300 سی سی گاڑیاں استعمال کریں تو اربوں روپے کی بچت ممکن ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیروں اور افسران کے لیے مفت بجلی اور پیٹرول کا خاتمہ کیوں نہیں کیا جاتا، جبکہ حکومت پیٹرولیم کا خرچ کم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہی۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کو جماعت اسلامی نے بے نقاب کیا اور کامیاب دھرنوں کے ذریعے فی یونٹ 16 روپے تک کمی کروائی۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ آئی پی پیز کا پیچھا نہیں چھوڑا جائے گا اور بجلی کے بل آدھے کروائے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US