پاسدارانِ انقلاب کا عرب ممالک کو امریکی افواج نکالنے کا الٹی میٹم، شدید کارروائی کی دھمکی

image

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سیاسی نائب جنرل یداللّٰہ جوانی نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے امریکی افواج کو نکال کر فوجی اڈے واپس لے لیں، بصورتِ دیگر انہیں شدید فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایران پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والے کسی بھی اڈے کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جنرل یداللّٰہ جوانی نے بالخصوص کویت، بحرین اور اردن کا نام لیتے ہوئے خبردار کیا کہ ان ممالک میں موجود وہ تمام مقامات ایرانی جوابی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں جہاں سے ایران کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US