ایران کی باقی جوہری تنصیبات پر کارروائی کے لیے 10 منٹ کافی ہیں: ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صرف ایک یا دو جوہری تنصیبات باقی ہیں، جن پر ضرورت پڑنے پر محض 10 منٹ کے اندر کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ کا اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ٹھیک چل رہے ہیں اور وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم اس پر زیادہ بھروسا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ معاہدہ کر کے پیچھے ہٹ جاتا ہے، اس لیے امریکی انتظامیہ کو مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی فورسز پہلے ہی ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا چکی ہیں اور اب صرف ایک یا دو جوہری تنصیبات باقی ہیں، جن پر ضرورت پڑنے پر محض 10 منٹ کے اندر کارروائی کی جا سکتی ہے۔

امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی اخبار

دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

فوجی کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد شروع ہوسکتی ہے۔

اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو بھی کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US