لندن میں محسن نقوی کی صدر زرداری سے ملاقات: اہم پیغام اور قومی امور پر گفتگو

image

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ون آن ون گفتگو کے دوران محسن نقوی نے صدر مملکت کو ایک اہم پیغام پہنچایا اور ملکی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں بالخصوص نئے صوبوں سے متعلق جاری بحث اور دیگر اہم قومی امور زیرِ بحث آئے۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے نئے صوبوں کی تشکیل کی بحث میں اپنے موقف پر قائم رہنے کا اعادہ کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور قومی مفاد کی خاطر تمام سیاسی و دیگر فریقین کو باہمی مشاورت سے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US