بحیرۂ مرمرا میں دو ترک بحری جہازوں میں تصادم: 10 رکنی عملہ سے رابطہ منقطع

image

ترکیہ کے شہر استنبول میں بحیرۂ مرمرا کے اندر دو ترک پرچم بردار کمرشل بحری جہازوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق حادثے میں ایک جہاز کو بظاہر کوئی نقصان نہیں پہنچا، تاہم دوسرے جہاز کے عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس پر 10 ارکان موجود ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد ترک کوسٹ گارڈز کے جہاز اور ہیلی کاپٹر کو امدادی کارروائیوں اور تلاش کے لیے حادثے کی جگہ پر روانہ کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US