آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: انگلش بولرز اور سعود شکیل کی بڑی چھلانگ، بابر اعظم کی تنزلی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نے نمایاں پیش رفت کی ہے۔

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابنسن 6 درجے ترقی کے ساتھ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 5ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے آغاز سے اب تک وہ مجموعی طور پر 22 درجے بہتری حاصل کر چکے ہیں۔ انگلش بولر جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کے بعد اپنے کیریئر کی بہترین 13ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس 10 درجے چھلانگ لگا کر مشترکہ طور پر 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ محمد علی 11 درجے ترقی کے بعد 81ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ

پاکستان کے بیٹر سعود شکیل نے 15 درجے کی بڑی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب بابر اعظم 5 درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بھارت کے دیودت پڈیکل کیریئر کی بہترین 54ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دھرو جوریل 18 درجے بہتری کے ساتھ 65ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سری لنکا کے پاسندو سوریابندارا نے 170 درجے کی نمایا ں پیش رفت کی ہے؛ وہ اپنے دوسرے ہی ٹیسٹ میں 80 اور 92 رنز کی اننگز کھیل کر 74ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

ساؤتھ افریقہ کے بیٹر ڈیوڈ بریوس نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US