ملک میں 1 کروڑ سے زائد گھروں کی کمی، اپنا گھر اسکیم سے تعمیراتی شعبے کو فروغ

image

وفاقی وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کے تحت گزشتہ دو ماہ کے دوران منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کل ہاؤس فنانسنگ 313 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

جون 2026 سے اب تک اسکیم کے تحت 53 ہزار 100 سے زائد قرضے منظور کیے جاچکے ہیں، جب کہ اس عرصے کے دوران جاری کیے گئے قرضوں میں 83 فیصد اضافے کے ساتھ 8 ہزار 700 سے زائد افراد کو 45 ارب روپے سے زائد کی رقم فراہم کی گئی ہے۔

خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے نہ صرف شہریوں کو اپنے گھر میسر آ رہے ہیں بلکہ سیمنٹ، اسٹیل اور دیگر تعمیراتی سامان کی طلب بڑھنے سے تعمیراتی شعبے کو بھی فروغ مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں اس وقت 1 کروڑ سے 1 کروڑ 20 لاکھ گھروں کی کمی کا تخمینہ ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مزید 3 لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ نئے گھروں کی ضرورت پیش آتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US