وفاقی کابینہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نئے نظام کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نظام سے متعلق بل منظوری کے لیے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کا یہ نظام 3 حلقوں پر مشتمل ہوگا، جس کے کونسل ممبران میں جنرل کونسلرز کے ساتھ ساتھ خواتین اور اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظوری کے مراحل طے کرنے کے بعد اس بل کو حتمی منظوری کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔