وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے سے روک دیا۔
اجلاس میں طلبہ کے لیے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، جبکہ اسکیم کا دائرہ سرکاری ملازمین، عام شہریوں اور ڈیلیوری بوائز تک بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔
حکومت ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس ادا کرے گی، جبکہ طلبہ کو ہیلمٹ، سیفٹی راڈ اور دو روزہ مفت ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔ طلبہ کو 6 ہفتوں میں بائیکس فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔مریم نواز نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم بھی دے دیا۔